مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزير خارجہ ریابکوف نے ایٹاٹارس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی، ایران کی فوجی تنصیبات کے معائنہ کی مجاز نہیں ہے ۔ روس کے نائب وزير خارجہ نے ایران کی فوجی تنصیبات کے معائنہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جامع مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شق ٹی کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو ایران کی فوجی تنصیبات کے معائنہ کی اجازت نہیں ہے اور روس کے لئے یہ بات واضح ہے ۔ اس نے کہا کہ شق ٹی میں موجود مسائل بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ روس کے نائب وزير خارجہ نے بعض یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں اگر دوسرے فریق بحث کرنا چاہتے ہیں تو کریں ، روس بھی اس اجلاس میں اپنا مؤقف بیان کرےگا۔
روس کے نائب وزير خارجہ ریابکوف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی، ایران کی فوجی تنصیبات کے معائنہ کی مجاز نہیں ہے ۔
News ID 1876118
آپ کا تبصرہ