مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ " سرگئی کیسلیاسک " نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے کنٹرول میں ماسکو میں ریانووسٹی خبررساں ایجسی سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی مشکل نہیں ہے ۔انھوں نے کہا جب تک بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی ایران کے ایٹمی پروگرام پر نگرانی ہے اس وقت تک ایران کی نیت زیادہ مقدار میں یورینیم افزودہ کرنے کی اگر ہو تب بھی ایران یہ کام نہیں کرسکتا ۔روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹ میں 2003 ء سے پہلے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس کے بارے میں مجھے تردید ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ایٹمی ایجنسی بہترین ضمانت ہے روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کے بہانے سےیورپ میں امریکی دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب ناقابل قبول ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ
ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے کنٹرول میں ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے کنٹرول میں ہےلہذا اس میں کوئي مشکل نہیں ہے ۔
News ID 605195
آپ کا تبصرہ