14 اکتوبر، 2017، 1:40 PM

پاکستان، امریکی گند کو صاف کررہا ہے/ امریکہ انسانیت کا دشمن

پاکستان، امریکی گند کو صاف کررہا ہے/ امریکہ انسانیت کا دشمن

پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکہ انسان دوست نہیں بلکہ انسان دشمن ملک ہے اور پاکستان خطے میں امریکی حکومتوں کی جانب سے پھیلائی گئی دہشت گردی کی گندگی کو صاف کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انسان دوست نہیں بلکہ انسان دشمن ملک ہے اور پاکستان خطے میں امریکی حکومتوں کی جانب سے پھیلائی گئی دہشت گردی کی گندگی کو صاف کر رہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’امریکہ نے پاکستان، افغانستان اور عراق سمیت کئی ممالک میں دہشت گردی کی گندگی پھیلائی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ پاکستان امریکی حکومتوں کی جانب سے پھیلائی گئی دہشت گردی کی گندگی کو صاف کر رہا ہے۔امریکی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ امریکہ انسان دوست کم بلکہ انسان دشمن زیادہ ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ خرابی پیدا کرتا ہے اور اس کے بعد عالمی برادری پر حکم چلاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزير ریلوے نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان نے امریکہ کی گندگی کو پھیلنے کیوں دیا اور پاکستان امریکہ کے حکم پر کیوں چل رہا ہے اور امریکہ کے قریبی اتحادی سعودی عرب کے اشارے پر کیوں چل رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت امریکی اور سعودی عرب کی اطاعت کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

News ID 1875944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha