10 اکتوبر، 2017، 11:05 PM

شمالی کوریا کے ہیکرز کی امریکی جنگی منصوبے تک رسائی

شمالی کوریا کے ہیکرز کی امریکی جنگی منصوبے تک رسائی

شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات اور جنگی منصوبے تک رسائی حاصل کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات اور جنگی منصوبے تک رسائی حاصل کرلی۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی غائب ہو گئی ہیں، ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔ ادھر شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

News ID 1875861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha