8 اکتوبر، 2017، 10:04 AM

سعودی عرب عالمی سطح پر اپنی ذلت اور رسوائی کو کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی نہیں چھپا سکتا

سعودی عرب عالمی سطح پر اپنی ذلت اور رسوائی کو کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی نہیں چھپا سکتا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے وزير خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا کرار جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر اپنی رسوائی کو کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی نہیں چھپا سکتا۔ دہشت گردوں کی حمایت اور ہمسایہ ممالک میں سعودی عرب کی آشکارا مداخلت سب پر عیاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے وزير خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا کرارا اور حقیقت پر مبنی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر اپنی رسوائی کو کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی نہیں چھپا سکتا۔ دہشت گردوں کی حمایت اور ہمسایہ ممالک میں سعودی عرب کی آشکارا مداخلت سب پر عیاں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پر جب بھی عالمی سطح پر یمن میں بے گناہ اور معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام کے سلسلے میں دباؤ پڑتا ہے تو اس کے بے بنیاد الزامات اور توپوں کا رخ ایران کی طرف ہوجاتا ہے یمنی بچوں کے قتل عام کے جرم ميں اقوام متحدہ نے دو بار سعودی عرب کا نام بلیک لسٹ کیا ہے ایک مرتبہ تو سعودی عرب نے پیسہ خرچ کرکے اپنا نام نکلوا دیا لیکن اقوام متحدہ نے دوسری رپورٹ میں بھی یمنی بچوں کے قتل عام میں سعودی عرب کا نام بلیک لسٹ کردیا ہے ۔ عالمی برادری سعودی عرب کے بھیانک جرائم سے اچھی طرح آگاہ ہے تمام دہشت گردوں تنظیموں کو سعودی عرب کیطرف سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اکثر دہشت گرد تنظیموں کے کمانڈر سعودی عرب کے شہری ہیں۔ القاعدہ اور داعش کو سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے ۔ شام ، عراق ، لیبیا ،یمن ۔ قطر اور دیگر اسلامی ممالک میں سعودی عرب کی مداخلت سب پر عیاں ہے سعودی عرب عالمی سطح پر اپنی ذلت اور رسوائی کو کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی چھپا نہیں سکتا ۔ تمام مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں سعودی عرب کا بادشاہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈانس کرنے والا نام نہاد خادم الحرمین ملک سلمان نہ امت مسلمہ کا خیر خواہ  ہے اور نہ خیر خواہ ہوسکتا ہے۔

News ID 1875794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha