7 اکتوبر، 2017، 3:42 PM

افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے فوجی سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ خامہ پریس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے آرمی چیف کی دعوت قبول کرلی ہے لیکن دورے کے وقت اور تاریخ کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

News ID 1875793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha