ترکی کے طیاروں کی عراق کے شمال میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

ترکی کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے عراق کے شمال میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد کرد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی خبری سائٹ سی این جی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے عراق کے شمال میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد کرد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ترک فوج نے بیان میں کہا ہے کہ ترک طیاروں نے عراق کے شمال میں غارا علاقہ میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کردوں باغیوں کی پناہ گاہیں تباہ ہوگئیں اور متعدد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1875717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =