مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو فروغ دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے اور امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کی سرپرستی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کمال جراٗت اور تدبر کے ساتھ امریکی پالیسی سازوں کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا، خطے میںجاری دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردارکلیدی ہے جب کہ ’’ڈومور‘‘ کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں اور پاکستانی قوم اور ہمارے سکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید نا انصافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزير خارجہ نے امریکیوں کو ان کی سرزمین پر انھیں آئینہ دکھا کر ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردوں کو خود امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے اور امریکی پالیسی دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ دہشت گردی کے فروغ پر مبنی ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں فساد پھیلانے کا ذمہ دارہے۔
پاکستان کے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو فروغ دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے اور امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کی سرپرستی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
News ID 1875606
آپ کا تبصرہ