مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے حقیقت یاب مشن کے سربراہ مرزوکی دارسمین کا کہنا ہے کہ انہیں میانمار میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ مرزوکی دارسمین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اب تک میانمار میں داخلے کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں اور جب تک میانمار حکومت کی جانب سے واضح ہدایت نہیں مل جاتی ،اس وقت تک حقیقت یاب مشن کام نہیں کرسکتا۔ فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو میانمار میں جانے کی اجازت نہیں تاہم وہ پرامید ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔
روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے حقیقت یاب مشن کے سربراہ مرزوکی دارسمین کا کہنا ہے کہ انہیں میانمار میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
News ID 1875376
آپ کا تبصرہ