19 ستمبر، 2017، 1:29 PM

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی پیشرفت میں عالمی پابندیوں سے کوئی اثر نہیں پڑےگا

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی پیشرفت میں عالمی پابندیوں سے کوئی اثر نہیں پڑےگا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں اور عالمی طاقتوں کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی پیشرفت میں عالمی پابندیوں سے کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں اور عالمی طاقتوں کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی پیشرفت میں عالمی پابندیوں سے کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو ظالمانہ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل قرار دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کی جاگیردارانہ فوج کی جانب سے ہم پر پابندیوں اور دباؤ سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ان ظالمانہ اقدام سے ایٹمی قوت بننے کے ہمارے مقصد میں تیزی اور پختگی آئے گی۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں ہماری حکومت، نظام اور عوام کو جسمانی طور پر تباہ کرنے کے لیے ہیں۔  واضح رہے کہ شمالی کوریا نے چند روز قبل چھٹا اور اب تک کا سب سے بڑا نیوکلیئر تجربہ کرتے ہوئے میزائل فائر کیا تھا جو جاپان کی سمندری حدود میں گرا تھا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تھا ۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے میں امریکہ کی اشتعال انگیز فوجی مشقوں کی پیش نظر کئے جارہے ہیں۔

News ID 1875368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha