13 ستمبر، 2017، 12:24 PM

نواز شریف کو دونوں فیصلوں میں نااہل کیا گیا

نواز شریف کو دونوں فیصلوں میں نااہل کیا گیا

پاکستان کے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی اپیلوں کی سماعت میں جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کو دونوں فیصلوں میں نااہل کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی اپیلوں کی سماعت میں جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کو دونوں فیصلوں میں نااہل کیا گیا۔ پاکستانی سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلے پر نواز شریف اور ان کے بچوں کی نظر ثانی اپیلوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کر رہا ہے، جس میں جسٹس گلزاراحمد ، جسٹس اعجاز افضل خان جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ تحقیقات کا جائزہ لیا جاسکتاہے ، آپ کے پاس موقع ہوگا گواہان اور جے آئی ٹی ارکان سے جرح کرسکیں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث اور حسن، حسین اور مریم نواز کی جانب سے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہےسپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پانامہ کیس کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

News ID 1875239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha