21 فروری، 2018، 6:05 PM

پاکستانی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار دیدیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار دیدیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار دیدیا اور ن لیگ کے سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ بھی منسوخ کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار دیدیا اور ن لیگ کے سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ پاکستانی سپریم کورٹ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے الیکشن ایکٹ 2017ء کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا۔چیف جسٹس نے بنچ کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا،جس میں کہا گیا کہ طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالی ہے ، آئین کا آرٹیکل 17 سیاسی جماعت بنانے کا حق دیتا ہے ،آرٹیکل میں قانونی شرائط بھی موجود ہیں۔ بطور وزیراعظم نااہل ہونے والے نوازشریف اپنی سیاسی جماعت کی صدارت کے لئے نااہل ہوگئے۔ سپریم کورٹ بنچ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ 62 ،63 پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔ فیصلے میں نواز شریف کے بطور پارٹی صدر سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا۔عدالتی فیصلے میں نوازشریف کے بطور پارٹی صدر اٹھائے گئے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔

News ID 1878890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha