19 اگست، 2017، 3:23 PM

پاکستانی حکومت کا عدلیہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ/ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر

پاکستانی حکومت کا عدلیہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ/ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر

پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے جس سے ظآہر ہوتا ہے کہ پاکستانی حکومت نے عدلیہ کے خۂاف محاذ آرائی اور کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے  ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے جس سے ظآہر ہوتا ہے کہ پاکستانی حکومت نے عدلیہ کے خۂاف محاذ آرائی اور کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایاز صادق کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کیا جو جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس کے خلاف دائر کیا گیا جس میں انہوں نے ایاز صادق کو نوازشریف کا وفادار قرار دیا تھا۔ سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی بینچ میں موجود جج میں سے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوازشریف کا وفادار قرار دیا جو حقائق کے منافی ہے جب کہ اسپیکر کے خلاف ریمارکس سے معزز جج کے ذاتی عناد یا جانبداری جھلکتی ہے۔ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے میں لکھا کہ اسپیکر معاملے کی تحقیقات میں ناکام رہے، فیصلے میں لکھا گیا کہ اسپیکر نے معاملہ الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا یہ ناکامی ہے۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان نے منتخب کیا یہ فیصلہ ایوان کے 342 اراکین اور اسپیکر کے استحقاق کو مجروح کرتا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا حصہ ہیں جنھوں  پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کو نااہل قراردیدیا تھا۔

News ID 1874669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha