12 ستمبر، 2017، 7:11 PM

شام کے صوبہ ادلب سے فرار ہونے والے 25 داعش دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبہ ادلب سے فرار ہونے والے 25 داعش دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے حلب میں النصرہ فرنٹ کا حملہ ناکام بناتے ہوئے صوبہ ادلب سے بھاگنے والے 25 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے حلب میں النصرہ فرنٹ کا حملہ ناکام بناتے ہوئے صوبہ ادلب سے بھاگنے والے 25 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی صوبہ دیر الزور میں بھی داعش دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہےشامی فوج نے مختلف محاذوں پر داعش کے اسلحہ اور گولہ بارود کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہےصوبہ حماہ میں بھی شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے داعش دہشت گردوں  پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے کئی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

News ID 1875222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha