مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریاکےمسئلےکاحل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔جرمن چانسلر نے تجویز دی ہےکہ شمالی کوریا سےایران مذاکرات کی طرزپربات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شمالی کوریاکے مسئلےکے سفارتی حل کی کوشش میں حصہ لیں گی، یورپ اورجرمنی کوشمالی کوریاکے مسئلےکےحل میں کردارادا کرنے کے لیے تیاررہناچاہیے۔جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ خطےمیں ہتھیاروں کی نئی دوڑکسی کےمفادمیں نہیں ہے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریاکےمسئلےکاحل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
News ID 1875167
آپ کا تبصرہ