4 ستمبر، 2017، 12:13 PM

میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام جاری/ مسلمان بچوں کے سر قلم کرکے آگ لگادی گئی

میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام جاری/ مسلمان بچوں کے سر قلم کرکے آگ لگادی گئی

میانمار یا برمہ کی مسلح افواج اور بدھ مت دہشت گردوں کے مسلمانوں پر وحشیانہ اور بہیمانہ مظالم اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے بنگلہ دیش کی جانب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم اور زندہ جلانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار یا برمہ کی مسلح افواج اور بدھ مت  دہشت گردوں کے مسلمانوں پر وحشیانہ اور بہیمانہ مظالم اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے  بنگلہ دیش کی جانب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم اور زندہ جلانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برمہ کی سرکاری افواج اوردیگر فورسز کی جانب سے مشرقی ریاست راکھین میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے جہاں نہتے اور بے بس مسلمان ملک کی ایک اقلیت میں شمار ہوتے ہیں۔ راکھین کی سرحد بنگلہ دیش سے ملتی ہے اور ظلم و ستم سے تنگ آکر اب تک 60 ہزار سے زائد افراد بنگلہ دیش کی سرحد تک پہنچ گئے ہیں۔ادھر روہنگیا مسلمانوں نے ریاستی جبر کے خلاف مزاحمت بھی شروع کردی ہے جبکہ  برمی افواج نے 400 زائد مسلمانوں کو ہلاک کردیا  ہے مرنے والوں میں عام شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق برمی افواج کے تشدد اور ظلم سے بچنے والے افراد نے ہولناک داستانیں بیان کی ہیں۔ 41 سالہ عبدالرحمان نے بتایا کہ اس کے گاؤن چوٹ پیون پر پانچ گھنٹے تک مسلسل حملہ کیا گیا۔ روہنگیا مردوں کو گھیر کر ایک جھونپڑی میں لے جایا گیا اور انہیں دائرے میں بٹھا کر آگ لگائی گئی جس میں عبدالرحمان کا بھائی بھی مارا گیا۔عبدالرحمان نے ایک ہولناک واقعہ بتایا کہ میرے دو بھتیجوں جن کی عمریں چھ اور نو برس تھیں، ان کے سر کاٹے گئے اور میری سالی کو گولی ماردی گئی۔ ہم نے بہت سی جلی، کٹی اور سوختہ لاشیں دیکھی گئیں جنہیں بے دردی سے مارا گیا تھا۔

27 سالہ سلطان احمد نے بتایا کہ بعض لوگوں کے سرقلم کردئیے گئے اور انہیں بے دردی سے کاٹا گیا اور میں اپنے گھرمیں چھپا تھا۔ اس کی اطلاع پاتے ہی مکان کے عقب سے فرار ہوگیا۔ دیگر گاؤں میں بھی گلے کاٹنے اور ذبح کرنے کے واقعات نوٹ کئے گئے ہیں۔ان تمام واقعات کو ایک غیرسرکاری تنظیم فورٹیفائی رائٹس نے بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹلائٹ تصاویر سے عیاں ہے کہ ایک علاقے میں کم ازکم 700 گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا ہے جس کے بعد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ نے بھی میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔  ایرانی وزارت خارجہ نے میانمار کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف سرکاری تشدد کو فوری طور پر بند کردے۔

News ID 1875030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha