1 ستمبر، 2017، 12:31 AM

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو مشکلات کا سامنا

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو مشکلات کا سامنا

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو صحت اور کھانے پینے کے مسائل کے بعد ٹرانسپورٹ جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو صحت اور کھانے پینے کے مسائل کے بعد ٹرانسپورٹ جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو گاڑیوں کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہاہے۔ ذرائع کے مطابق حج 2017ء کے دوران جہاں وزارت مذہبی امور کے ناقص انتظامات کی شکایات سامنے آئی ہیں وہاں کھانے پینے اور صحت کے مسائل کے بعد اب پاکستان عازمین کو ٹرانسپورٹ کے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔مکہ میں موجودپاکستانی عازمین حج نے مسئلہ پیش کرنے کیلیے  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطے کی کوشش  بھی کی ہے۔

ایک پاکستانی عازم حج سکندر شاہ نے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے حجاج کو درپیش مسائل پر مبنی یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کامطالبہ کیاہے ۔حاجیوں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کا کہنا تھاکہ حاجیوں کو جس جگہ کی شکایت ہے وہاں پر پاکستانی وزارت کا اختیار نہیں وہ سعودی حکومت کی ذمے داری ہے اور اگر پاکستانی میڈیا میں ہمت ہے تو سعودی عرب کے ناقص انتظامات کے خلاف لکھے اور سعودی عرب کی بدانتظامی کو عوام کے سامنے پیش کرے۔

News ID 1874963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha