مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر تجدید عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دشمنوں کی سازشوں کا کوئي خوف نہیں ، کیونکہ حضرت امام خمینی (رہ) نے ہمیں دشمن سے خوفزدہ نہ ہونے کا درس دیا ہے۔صدر حسن روحانی نے ملک کی تقدیر میں عوام کے فیصلہ کن نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیت اور جمہوریت دونوں باہم عوام کے لئے حضرت امام خمینی (رہ) کا شاندار تحفہ ہیں حضرت امام خمینی (رہ) نے ہمیں یاد دلایا ہے کہ اسلامی احکام کا نفاذ عوامی اور قومی حاکمیت کے سائے میں دین کے استحکام کا باعث بنتا ہے۔ صدر نے کہا کہ امام خمینی (رہ) ہمیشہ نادار اور فقیر افراد کو اہمیت دیتے تھے اورکوخ نشینوں کو کاخ نشینوں سے زیادہ فعال ، سرگرم اور مؤثر سمجھتے تھے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امام (رہ) کی نظر میں عوام کی بڑی اہمیت تھی حضرت امام (رہ) عوام کو عزت اور عظمت کی نظر سے دیکھتے تھے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے پابند ہیں ہم نے مہنگائی پر کنٹرول کیا ہے ہم بارہویں حکومت کی مدت میں عوامی مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ ہمارا مقابلہ ایسی عالمی سامراجی طاقتوں سے ہے جو ہمارے ملک کی ترقی اور پیشرفت کی خواہاں نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارا ملک ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر تجدید عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دشمنوں کی سازشوں کا کوئي خوف نہیں ، کیونکہ حضرت امام خمینی (رہ) نے ہمیں دشمن سے خوفزدہ نہ ہونے کا درس دیا ہے۔
News ID 1874847
آپ کا تبصرہ