مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میجر جنرل باقری کے دورہ ترکی کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل باقری کا دورہ ترکی ،ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کے ارتقاء میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان کے بارے میں ایران اور ترکی کے مؤقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی عراق کی ارضی سالمیت کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں میجر جنرل محمد باقری کا بیان حقیقت اور صداقت پر مبنی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کی دعوت پر ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے ترکی کا دورہ کیا اس دورے میں انھوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قاسمی نے امریکہ کی دوگانہ اور متضاد پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل میں امریکہ کی رفتار دوگانہ ہے امریکہ دنیا میں ظلم و بربریت اور دہشت گردی کا اصلی مروج اور محور ہےامریکی صدر ٹرمپ سے کسی قسم کی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ قاسمی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کی بد عہدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھےگا کیونکہ یہ معاہدہ امریکہ کے ساتھ نہیں بلکہ عالمی برادری کے ساتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ