مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں امریکی بمباری میں 45 وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی اور 7 افغان پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ننگرہار کے پولیس ترجمان حسین مشرقی نے افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ننگرہار کے ضلع آچن کے علاقے مکرانا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں 45 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے اسلحہ و بارود کا بڑا حصہ بھی تباہ ہوگیا۔
ادھر مشرقی افغانستان میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقی حصے میں داعش خراسان کے خلاف امریکی و افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ