مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی کینیا میں صومالیہ کے وہابی دہشت گرد الشباب گروہ کے ایک حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ کینیا کے حکام کے مطابق الشباب دہشت گردوں نے منگل کے دن گاریسا کاونٹی میں یہ حملہ گھات لگا کر اس وقت کیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔کینیا میں یہ تازہ پرتشدد کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صدر اہورو کنیاٹا نے کچھ دن قبل ہی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن رہنما رائلہ اوڈنگا نے نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔خدشہ ہے کہ اس سیاسی بحران سے وہابی شدت پسند گروہ الشباب فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
مشرقی کینیا میں صومالیہ کے وہابی دہشت گرد الشباب گروہ کے ایک حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1874592
آپ کا تبصرہ