مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران اور روس کے صدور نے تیل ، گیس اور انرجی منتقل کرنے کے پراجیکٹوں کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا اسی طرح دونوں صدور نے شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ پوتین نے اس گفتگو میں صدر حسن روحانی کو ایران کادوسری مدت کے لئے صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ