27 ستمبر، 2013، 11:52 PM

اوبامہ ، روحانی

امریکہ اور ایران کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو

امریکہ اور ایران کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو

مہر نیوز/ 27 ستمبر/2013ء: امریکی صدرباراک اوبامہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراک اوبامہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایرانی صدر سے اس وقت ٹیلیفون پر رابطہ کیا جب ایرانی صدر وطن واپسی کے لئے نیویارک سے ایئر پورٹ کی طرف جارہے تھے اس گفتگو میں فریقین نے ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سیاسی عزم پر تاکید کی ۔

امریکہ اور ایران کے صدور نے ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کو باہمی تعاون کی راہیں ہموار کرنے پر بھی مامور کیا ہے۔

News ID 1828439

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha