13 اگست، 2017، 12:22 PM

فلسطین کا اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلیے درخواست دینے کا فیصلہ

 فلسطین کا اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلیے درخواست دینے کا فیصلہ

فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ فلسطینی رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ فلسطینی رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ المالکی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست دینے سے امریکہ کی نئی حکومت اور اس ملک کے نمائندے کے ساتھ بھرپور کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ یہ بھی امکان ہے کہ امریکہ فلسطین کی مکمل رکینت کی درخواست کو ویٹو کر دے کیونکہ امریکہ  کی نئی حکومت کے اقوام متحدہ میں نمائندہ نے فلسطین کے جائز حقوق کی کھلی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے 148ملکوں کی حمایت پر ہی نہیں رکنا چاہیے بلکہ اس میں دیگر ممالک کا بھی اضافہ کرنا چاہیے اور اس کا تقاضا ہے کہ فلسطینی مختلف سطح پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں اور آئندہ مہینے اقوام متحدہ کے اجلاس کیلیے تیار ہو جائیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی نئی حکومت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کے منافقانہ کردار کی بنا پر مسئلہ فلسطین کو حل میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1874530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha