24 ستمبر، 2011، 9:10 AM

فلسطین

اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ملک کی مکمل رکنیت کی درخواست پیش

اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ملک کی مکمل رکنیت کی درخواست پیش

مہر نیوز- 24 ستمبر2011ء: فلسطین کے صدر محمود عباس نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ملک کی مکمل رکنیت کی درخواست پیش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ملک کی مکمل رکنیت کی درخواست پیش کردی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کودرخواست جمع کروادی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے فلطسینی صدر کی جانب سے آزاد ریاست کو رکنیت دینے کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلطسینی آزاد ریاست کی رکنیت کی درخواست کی مذمت کی گئی ہے۔ادھر امریکہ بھی آزاد فلسطینی ملک کی مخالفت کررہا ہے جبکہ کئی ممالک آزاد فلسطینی ملک کی  حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1415237

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha