مہر خـررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب یونین کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عرب لیگ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے باضابطہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے کہا کہ ہم1967ء میں سرحدی معاہدے کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام اور اسے تسلیم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے باضابطہ درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہماری تنظیم ایک مسودہ تیار کر رہی ہے جو اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا
مہر نیوز- 15 جولائی 2011ء : عرب یونین کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1359976
آپ کا تبصرہ