10 اگست، 2017، 12:48 AM

روسی طیاروں کی بمباری سے داعشیوں کا فرار اور بہشت میں جانے سے انکار

 روسی طیاروں کی بمباری سے داعشیوں کا فرار اور بہشت میں جانے سے انکار

شام کے صوبہ حمص اور حماہ میں شامی فورسز اور روسی جنگی طیاروں کی کارروائی میں 80 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں داعشی دہشت گردوں نے روسی بمباری سے فرار کرتے ہوئے اپنی فرضی اور خودساختہ بہشت میں جانے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حمص اور حماہ میں شامی فورسز اور روسی جنگی طیاروں کی کارروائی میں 80 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں داعشی دہشت گردوں نے روسی بمباری سے فرار کرتے ہوئے اپنی فرضی اور خودساختہ  بہشت میں جانے سے انکار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطاقب روسی جنگي طیاروں نے حماہ میں  قلیب الثور ، ابو حنایا ، الحردانہ ، الدکیلہ اور جنی العلباوی علاقوں پر بمباری کی اور دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں داعش کی تین گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ادھر شامی فوج نے داعش کے خلاف  آپریشن میں 80 سے زائد داعشیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

News ID 1874464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha