30 جولائی، 2017، 6:33 PM

قطر کی حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ

قطر کی حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے قطر کی طرف سے حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست کو سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے قطر کی طرف سے حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست کو سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے 4 ممالک کے وزراء خارجہ کے بحرین میں ہونے والے  اجلاس کے بعد العربیہ اور الحدث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی طرف سے حج کے امور پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ کے برابر ہے۔ اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے رد عمل کا حق محفوظ ہے۔

News ID 1874229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha