15 جولائی، 2017، 10:35 AM

ترکی میں مزید 7 ہزار افراد کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا

ترکی میں مزید 7 ہزار افراد کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ایک سال مکمل ہونے پر مزید 7 ہزار افراد کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ایک سال مکمل ہونے پر مزید 7 ہزار افراد کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر مزید 7 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال 15 جولائی کو رات گئے ترکی کی سڑکوں پر اس وقت جنگ کا ماحول بن گیا تھا جب ترک فوج مارشل لا لگانے کی غرض سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ اہم عمارتوں پر قبضہ کرنے کیلئے میدان میں آئی ۔ ترک فوج کے باہر آنے پر عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے اور ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے۔ اس ساری کارروائی کے دوران 250 سے زائد افراد مارے گئے جبکہ عوام کی مدد سے یہ بغاوت ناکام بنادی گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد گولن تحریک کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کیا گیااور ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا جبکہ متعدد لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے ۔ ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر مزید 7 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

News ID 1873873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha