14 جولائی، 2017، 4:30 PM

عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

پاکستان میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورعلامہ طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان اورعلامہ طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے2014 ءکے دھرنے کے دوران ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جنجوعہ پر تشدد، سرکاری ٹی وی پر حملے اور ریڈ زون میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کو مفرور قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔
عدالت نے پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کے مزید تین گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیا ۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ سے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی چینل اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر دھاوے کے حوالے سے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو بھی بطور گواہ طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔
 

News ID 1873866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha