1 ستمبر، 2014، 4:29 PM

پاکستان

عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

مہر نیوز/1 ستمبر/ 2014 ء : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں جھتہ بنا کر پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں شامل تمام دفعات ناقابل ضمانت ہیں۔

عمران خان اور طاہر القادری کے علاوہ تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی، صدر تحریک انصاف پنجاب چوہدری اعجاز، عوامی تحریک صدر رحقیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور اور دیگر مرکزی قائدین کے ساتھ ساتھ سیکڑوں کارکنوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی ایف آئی آر تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

News ID 1840105

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha