14 جولائی، 2017، 11:32 AM

امریکی حکام سے ملنے کا کوئی پروگرام نہیں/ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل میں ناکام

امریکی حکام سے ملنے کا کوئی پروگرام نہیں/ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل میں ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی ناکامی اور شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+ 5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی سند ہےجس پرامریکہ نے دستخط کرکے عمل نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اقوام متحدہ کی اعلی سیاسی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں  مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی ناکامی اور شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+ 5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی سند ہےجس پرامریکہ نے دستخط کرکے عمل نہیں کیا۔ اور وہ  مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد سے ایران کو محروم رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ پر کوئی اعتماد نہیں کیونکہ  امریکی حکام کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کو بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر عمل اور اپنی رفتار پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ایرانی وزير خارجہ نے امریکہ کو مشرق وسطی کے بحران کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی تنگ نظری کی وجہ سے خطے کے حالات کشیدہ ہیں امریکہ کی فلسطینی عوام کے حقوق پر کوئی توجہ نہیں ۔ امریکہ یمن اور بحرین کے بحران میں فریق بن کر انسانی حقوق کی کھلی اور آشکارا خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے وہ خطے کی غیر جمہوری حکومتوں کی مدد کررہا ہے دہشت گرد گروہوں کی تشکیل میں بھی امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کا اہم کردار ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں البتہ امریکہ کے بعض مفکرین اور دانشوروں سے ملاقات کا پروگرام طے ہے۔

News ID 1873849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha