13 جولائی، 2017، 1:15 PM

امریکی وزیر خارجہ کی قطر کا بحران حل کرنے کی کوششیں ناکام

امریکی وزیر خارجہ کی قطر کا بحران حل کرنے کی کوششیں ناکام

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے قطر کا بحران حل کرنے کے لیے خلیجی ممالک کا دورہ کیا مگر انہیں کوئی فوری کامیابی نہیں مل سکی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے قطر کا بحران حل کرنے کے لیے خلیجی ممالک کا دورہ کیا مگر انہیں کوئی فوری کامیابی نہیں مل سکی۔ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور اس کے تین اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کیے ، جن کا مقصد ایک مہینے سے جاری قطر کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنا تھا۔چار ملکی اتحاد کا کہنا ہے کہ قطر کی جانب سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں، اس بارے میں انہوں نے سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔تاہم ان کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ریکس ٹلرسن قطر واپس آگئے ہیں اور پوری صورتحال قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے سامنے پیش کردیں گے۔قطر کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی روکنے کے منصوبے پر دستخط کے بعد امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی، تاہم اس معاہدے کو چار ملکی اتحاد نے ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جبکہ قطر کا مؤقف ہے کہ عرب ملک جس معاہدے پر اصرار کررہے ہیں وہ قطر کی خودمختاری کے خلاف ہے۔

News ID 1873828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha