مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں ایک مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ لیہ کے کروڑ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔پولیس کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 4 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔حادثے کے چند زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ادھر عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں ایک مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873651
آپ کا تبصرہ