30 جون، 2017، 6:52 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی فرانس کے صدر سےملاقات

 ایرانی وزیر خارجہ کی فرانس کے صدر سےملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیرس میں فرانس کے صدر سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام بھی پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمونئلمیکرون  سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام بھی پیش کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فرانس کے صدر کے ساتھ ملاقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ظریف نے ایرانی صدر کے پیغام کو بھی فرانسیسی صدر کو پیش کیا جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی گئی ہے۔

News ID 1873549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha