30 جون، 2017، 2:07 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ژرژ لارشہ  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ فرانسیسی اسپیکر لارشہ نے اس ملاقات میں تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ فرانسیسی اسپیکر نے تہران اور پیرس کے درمیان تمام شعبوں ميں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں فرانس کو ایران کا ایک اہم تجارتی شریک قراردیتے ہوئے کہا کہ فرانس خطے میں امن و ثبات کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

News ID 1873538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha