مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی طرف سے پابندیوں کے بعد قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے نیا سمندری راستہ اختیار کر لیا ہے۔ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی طرف سے پابندیوں اور ناکہ بندی کی شکار خلیجی عرب ریاست قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے قطر کی حماد بندرگاہ پر اب عمان کی صوحار اور صلالہ بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔ ادھر ایران نے بھی خوراک سے بھرے پانچ جہاز قطر بھیج دیئے ہیں جبکہ ترکی نے بھی قطر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد قطر کے خلاف سعودی عرب کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کوامریکہ کی پیروی اور اطاعت کرنے کی وجہ سے ہرجگہ شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی طرف سے پابندیوں کے بعد قطر نے عمان کی بندرگاہوں سے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے نیا سمندری راستہ اختیار کر لیا ہے۔
News ID 1873176
آپ کا تبصرہ