13 جون، 2017، 3:29 AM

سعودی عرب کا قطر کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے مؤقف کا خیر مقدم

سعودی عرب کا قطر کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے مؤقف کا خیر مقدم

سعودی عرب کے نادان اور ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی تعریف اور اس کا خیر مقدم کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے نادان اور ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی تعریف  اور اس کا خیر مقدم کیاہے۔ امریکی صدر نے قطر پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کو دہشت گردوں کی مالی حمایت بند کردینی چاہیے۔ سعودی عرب کی کابینہ نے قطر کے خلاف مصر، بحرین اور امارات کے اقدامات کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر سے تعلق رکھنے والے 59 افراد اور 12 تنظیموں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا اچھا اقدام ہے۔ قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بدترین صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے اور اس میں مزید اضافہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، جن میں مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں، نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں قطر سے تعلق رکھنے والے 59 افراد اور 12 تنظیموں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ سعودی عرب نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے عالم دین شیخ یوسف قرضاوی کو بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

News ID 1873156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha