مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے مکہ اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزير خارجہ خالد آل خلیفہ نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف تمام آپشنز میز پر ہیں۔ سعودی عرب اور بحرین کے بادشاہوں نے باہمی ملاقات میں کہا ہے کہ قطر کے خلاف تادیبی اقدامات خطے کے امن و ثبات کے لئے اہم ہیں اور اگر قطر نے کویت کے بادشاہ کی کوششوں کا مثبت جواب نہ دیا تو اس کے خۂاف تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔ بحرین کے وزير خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل میں قطر کی رکنیت بھی معطل کی جاسکتی ہے۔ واضح رہےکہ سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک نے امریکی سرپرستی میں قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کدیئے ہیں۔
بحرین کے وزير خارجہ خالد آل خلیفہ نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔خلیج فارس تعاون کونسل میں قطر کی رکنیت بھی معطل کی جاسکتی ہے۔
News ID 1873049
آپ کا تبصرہ