22 اپریل، 2008، 5:29 PM

بحرین

منامہ کا اجلاس ایران کے خلاف نہیں تھا// اعراب اور تہران کے روابط اچھی سطح پر ہیں

منامہ کا اجلاس ایران کے خلاف نہیں تھا// اعراب اور تہران کے روابط اچھی سطح پر ہیں

بحرین کے وزير خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران اور عرب ممالک کے راوبط کو اچھا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ کا اجلاس ایران کے خلاف نہیں تھا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار الایام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے وزير خارجہ " شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ " نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران اور عرب ممالک کے راوبط کو اچھا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ کا اجلاس ایران کے خلاف نہیں تھا۔ بحرین کے وزير خارجہ نے منامہ میں عرب خلیج تعاون کونسل ، مصر ، اردن اور امریکہ کے اجلاس کو ایران کے خلاف قراردینے کے تصور کر مستر دکرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کے ایران کے ساتھ اچھے اور دوستانہ راوبط ہیں خالد نے کہا کہ اس اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ منامہ کے اجلاس میں چھ خلیجی ممالک کے علاوہ مصر ، اردن اور امریکہ نے شرکت کی۔

 

News ID 670235

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha