6 جون، 2017، 12:39 AM

بعض عرب ممالک کا قطر سے تعلقات ختم کرناناقابل فہم

 بعض عرب ممالک کا قطر سے تعلقات ختم کرناناقابل فہم

قطری کابینہ کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں کا قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطری کابینہ کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں کا قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے۔  قطری کابینہ کا مزید کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے تعلقات منقطع کرنے سے قبل قطرکے خلاف بھرپورمیڈیا پروپیگنڈا کیا، فیصلے کا مقصد قطر پر دباؤ کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنا ہے ۔
سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات سمیت مصر کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور تمام زمینی وفضائی رابطے ختم کرنے کے فیصلے کے بعد دوحہ میں قطری کابینہ نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔
قطری کابینہ نے کہا ہے کہ قطر خلیجی تعاون کونسل سے اپنی وفاداری نبھاتا رہے گا، قطر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا پابندی سے ساتھ دے گا، سمندری اور فضائی حدود، درآمدی اور برآمدی لین دین کے لیے اپنا کام کرتے رہیں گے ۔
قطری کابینہ نے موجود کشیدگی کے دوران معمولات زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کردی ہے۔
 

News ID 1872991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha