28 مئی، 2017، 12:19 AM

فلسطینیوں نے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی

فلسطینیوں نے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی

اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں نے مطالبات تسلیم کیے جانے اور رمضان شروع ہونے پر 40 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں نے مطالبات تسلیم کیے جانے اور رمضان شروع ہونے پر 40 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے رہنما قدروا فارس نے بتایا کہ عالمی تنظیم ریڈ کراس کی ثالثی میں ہڑتالی قیدیوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان معاملات کو بہتر بنانے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیا ہے جس میں انہیں مہینے میں دو مرتبہ رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔اسرائیلی جیلوں میں قید 800 فلسطینیوں نے مطالبات کے حق میں 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کی ہوئی تھی۔

News ID 1872790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha