مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو میں جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جے ان کو شمالی کوریا کے ایٹمی حملے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔جنوبی کوریا کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نومنتخب جنوبی کوریا کے صدر کو ٹیلی فون کیاجس میں انہوں نے منصب سنبھالنے پرمون جے کو مبارکباد پیش کی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں صدور نے ایک دوسرے کو ریاستی دوروں کی دعوت دی جس پر جنوبی کوریا کے صدر نے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد ایک خصوصی وفد روس کے دورے پر بھیجیں گے، جس پر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ وہ اس وفد کا ذاتی طور پر استقبال کریں گے۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران روسی صدر ولادی میر پوتین نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے بڑھتے ہوئے تنازعہ میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے دی جانے والی ایٹمی حملے کی دھمکیوں کا سد باب کرنے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھا رہا ہے جبکہ چین اور روس اس کشیدگی کو کم کرنےکی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو میں جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جے ان کو شمالی کوریا کے ایٹمی حملے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔
News ID 1872436
آپ کا تبصرہ