25 مئی، 2009، 3:53 PM

شمالی کوریا

شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر امریکی برہمی

شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر امریکی برہمی

شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر امریکی صدر باراک اوبامہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تشویشناک قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے  حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر امریکی صدر باراک اوبامہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لئےتشویشناک قراردیا ہے۔شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے،امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے ایٹمی تجربہ کوعالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیاہے ۔اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے چورکین وٹالی کے مطابق شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج شام ہورہاہے۔روسی وزارت دفاع نے زیر زمین ایٹمی تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی قوت دس سے بیس کلو ٹن ہوسکتی ہے۔ امریکہ نے شمالی کوریا کے دوسرے ایٹمی تجربے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے اورکہاہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلیے سلامتی کونسل اور بڑی طاقتوں سے مشورہ کیا جارہا ہے۔ جنوبی کوریا کاکہناہے کہ پیونگ یانگ نے ایٹمی دھماکے کے بعد کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔

 

News ID 885528

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha