یمنی فورسز نے سعودیہ کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا

یمن کے صوبہ حجہ میں یمنی فورسزاور قبائل نے سعودی عرب کے باطل اتحاد کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ حجہ میں یمنی فورسزاور قبائل  نے سعودی عرب کے باطل اتحاد کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے صحرائے میدی میں سعودی عرب کے باطل اتحاد کے ڈرون طیارے کو نشانہ بناکر اسے سرنگون کردیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب گذشتہ 2 سال سے یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کے خلاف سنگین اور بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اس دوران سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 30 ہزآر سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔

News Code 1872189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =