خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سکھوں کی خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کرکے مودی کو سبق سکھانا چاہیے۔ منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی نے بر صغیر کا بیڑا غرق کردیا ہے ہندوستان میں مسلمانوں، سکھوں اورمسیحیوں کو مارا جارہا ہے۔ بی جے پی، کانگرس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔ امیتابھ بچن اورجیابچن پارلیمنٹ میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں، یہ اقلیتوں کومعاف نہیں کرتے، انھوں نے سکھوں کے قتل عام کومعمولی قراردیا۔ اس نے کہا کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ کو کشمیر کے علاوہ ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور تامل ناڈو وغیرہ میں بھی ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنا چاہیے۔۔ انھوں نے کہا کہ مودی کادائیں ہاتھ اجیت دوول یہاں5 سال جاسوسی کرکے نکل گیا مگرکلبھوشن پکڑا گیا اور کلبھوشن کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کرکے مودی کو سبق سکھانا چاہیے۔
سکھوں کی خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کرکے مودی کو سبق سکھانا چاہیے۔
News ID 1871861
آپ کا تبصرہ