مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارنریندر مودی کو نامرد کہتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایسا شخص جو ایک ریاست میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام رہا وہ ملک کا دفاع کیسے کرسکتا ہے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ نریندر مودی نامرد ہیں اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ، اس نے گجرات کے امن و اماں کو تباہ کیا اور وہ ہندوستان کے امن و اماں کو بھی تباہ کردےگا۔اس سے قبل ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی نریندر مودی کو ہندوستان کی سالمیت کے لئے خطرہ قراردیا تھا۔
مہر نیوز/ 26 فروری/ 2014 ء :ہندوستان کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارنریندر مودی کو نامرد کہتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایسا شخص جو ایک ریاست میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام رہا وہ ملک کا دفاع کیسے کرسکتا ہے۔
News ID 1833697
آپ کا تبصرہ