15 اپریل، 2017، 9:23 AM

شمالی کوریا کے پاس ایٹمی ہتھیاروں اور میزائیلوں کا وسیع ذخیرہ ہے

شمالی کوریا کے پاس ایٹمی ہتھیاروں اور میزائیلوں کا وسیع ذخیرہ ہے

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایٹمی ہتھیاروں اور میزائیلوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے امریکہ کو شمالی کوریا پر حملہ کرنے سے باز رہنا چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایٹمی ہتھیاروں اور میزائیلوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے  امریکہ کو شمالی کوریا پر حملہ کرنے سے باز رہنا چاہیے ۔اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کی جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہوگی۔دونوں ممالک معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔ جنگیں کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کرتیں بلکہ یہ تباہی کا موجب ہوتی ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا اور امریکہ کے ممکنہ جنگ کے پیش نظر کہا ہے کہ دونوں ممالک کی فورسز میں لڑائی سے مہاجرین کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا خطرہ ہے اور کوریا کی جانب سے کسی بھی قسم کی جنگ میں چین کو مجبورا دخل دینا پڑے گا۔چین نے شمالی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ کی اپیل کو نظر انداز کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب چین نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کے لیے اپنی قومی فضائی کمپنی ایئر چائنا کی کمرشل پروازیں پیر 17 اپریل سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات چین کے سرکاری براڈ کاسٹر سی سی ٹی وی نے بتائی ہے۔ ایئرچائنا کی پروازیں تاحال پیونگ یانگ کا بیرونی دنیا کے ساتھ واحد فضائی رابطہ ہیں۔ کل ہفتے کے روز شمالی کوریا کے بانی رہنما کم اِل سنگ کا 150واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے ایک جوہری تجرباتی مرکز پر ہونے والی سرگرمیوں کے تناظر میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شمالی کوریا ایک اور جوہری تجربے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

News ID 1871809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha