مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسزکا ملک کے مختلف علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج نے دمشق کے اطراف اور حماہ میں 500 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شامی فورسز کے مطابق روسی طیاروں کی ترکی کی سرحد کے قریب بمباری کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر براء ابو مالک ہلاک ہوگیا۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فورسز نے لاذقیہ کے علاقہ الشماس میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فورسز کی حماہ میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے شامی فورسز نے ابوعبیدہ، شلیوط ، حجامہ ، زورالمسالق اور تصلیبہ ام حسان دیہاتوں کووہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ شامی فوج نے اس کارروائی میں 500 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیاہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحریر الشام کے اہم کمانڈر ابو فہد العنزی، محمد احمد جولاق اور عبدالرحمن عبداللہ دعید بھی شامل ہیں۔
شامی فورسزکا ملک کے مختلف علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج نے دمشق کے اطراف اور حماہ میں 500 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1871502
آپ کا تبصرہ