مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ شامی فورسز کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے شامی فورسز نے مزید 14 دیہاتوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ شام اور اس کی اتحادی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کے زیر قبضہ ابو ظہور ایئر بیس کو آزاد کرانا ہے تاکہ دارالحکومت دمشق تک جانے والے راستوں کو محفوظ کیا جاسکے۔ دہشت گردوں نے 2015ء میں ابو ظہور ایئر بیس پر قبضہ کیا تھا۔ شامی فوج کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے آزادہونے والے دیہاتوں میں فریجہ، داؤدیہ اور جب القصب شامل ہیں جو ظہور ایئر بیس کے قریب ہیں۔
شامی فورسز کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے شامی فورسز نے مزید 14 دیہاتوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
News ID 1877920
آپ کا تبصرہ